اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ایئر سیال کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی

07 May 2024
07 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کی 30 اپریل 2024ء کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی، ایئر سیال کو چین، ملائشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت میں فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ایئر سیال کو منظوری نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2023ء اور ایئر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور کنگڈم آف کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دیدی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت انسانی حقوق سے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے