اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا۔

مرغی کے فی کلو قیمت میں 32 روپے کی کمی ہو گئی، برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 438 روپے مقرر کر دی گئی، گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت 470 روپے فی کلو تھی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 142 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 291 روپے کلو ہے۔

پرچون میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 302 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی قیمت 254 روپے فی درجن کی سطح پر برقرارہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے