اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

9 مئی میں ملوث کرداروں کو سزا نہ ملنا نظام عدل پر بڑا سوالیہ نشان ہے:عظمیٰ بخاری

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 9مئی کے لمحات یاد کرکے ہر محب وطن پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے، ایک "سیاسی انتہا پسند گروہ" نے افواج پاکستان پر چڑھائی کرنے کی منظم سازش کی، 9 مئی پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر منظم پلاننگ سے حملے پاک فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی، شہداء کے مجسموں کو جلایا گیا یادگاروں کی توہین کی گئی، پوری دنیا میں مہذب قومیں اپنے شہداء کو ماتھے کا جھومر سمجھتی ہیں، لیکن "سیاسی انتہا پسند گروہ" نے پاکستانی قوم کے فخر شہداء کے مجسموں کو بے دردی سے جلایا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تذلیل اصل میں شہداء کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی توہین کے مترادف ہے، ایک سال بعد بھی نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو سزائیں نہ ملنا نظام عدل پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ہزاروں کی تعداد میں ویڈیو، تصویریں اور آڈیو کالز بطور ثبوت موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ثبوتوں کے باوجود ایک بھی عدالت نے کسی شرپسند کو سزا نہیں سنائی، شہداء کے لواحقین عدالتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ نو مئی کے ملزمان کو کب کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے،جب تک نو مئی کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے