اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ خان اور مہوش حیات ہتک عزت کیس میں مزید پیش رفت سامنے آگئی

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک)عدالت نے معروف اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق درخواست پر تفیتشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت کے طلب کرنے کے باوجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر عادل فاروق راجہ  نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔

یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے۔ اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے