اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف سے 10 کروڑ ڈالر کی قسط کب موصول ہوگی؟وزیر خزانہ نے بتا دیا

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیر تک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالرکی آخری قسط ملنے کا امکان ہے۔

بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ جب زرمبادلہ کے ذخائر صرف 15 دنوں کی ضروریات کے رہ جائیں تو پھر کوئی پلان بی نہیں ہوتا، آئی ایم ایف سے 3ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پروگرام پاکستان کیلیے انتہائی ضروری تھا،پروگرام کی کامیاب تکمیل پرآئی ایم ایف اب پاکستان کی تعریفیں کررہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک 1.9ارب ڈالر مل چکے ہیں جبکہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط پیر تک مل جائے گی۔

انہوں نے کہا جون تک پاکستان میں مزید اِن فلوز کے آنے کا بھی امکان ہے۔اس وقت پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر کے قریب ہیں، اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے مقامی مارکیٹ سے بھی ڈالر خریدتا رہا ہے، ڈالرزکی اس خریداری کی وجہ سے ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح مبادلہ ابھی تک 279 روپے سے اوپر ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ قرض لینے کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ مارکیٹ آپریشن و دیگر اقدامات کے سبب ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے