اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان اور عرفان کو کیویز کیخلاف آخری دو ٹی 20 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز جمعرات اور ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے، دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے