اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 329.00 زندہ مرغی
  • 477.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.94 قیمت فروخت : 353.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.82 قیمت فروخت : 185.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.02 قیمت فروخت : 204.02
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.36 قیمت فروخت : 906.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252900 دس گرام : 216800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231823 دس گرام : 198732
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3337 دس گرام : 2864
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صحیفہ جبار خٹک کا اپنی ذہنی صحت سے متعلق ہوشربا انکشاف

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

حال ہی میں صحیفہ جبار ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بھی ہوشربا انکشاف کردیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صحیفہ جبار خٹک نے بتایا کہ میں 2013 سے ڈپریشن کا شکار تھی لیکن مجھے اس معاملے کو  سمجھنے میں وقت لگا،  جب میرا ڈپریشن شدید ہوگیا تو مجھ سے صبر نہیں ہوا اور پھر میں نے اس پر بات کرنا شروع کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے میرے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو چکی تھی اور میرے دل کی دھڑکن فی منٹ 30 سے بھی کم ہوجاتی تھی، جس وجہ سے مجھے شدید تکلیف ہوتی تھی ، یہ وہ  وقت تھا جب میں  اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے  ایک وقت میں 30،30 گولیاں کھاتی تھی۔

صحیفہ کا کہنا تھا کہ  میرا ڈپریشن اس قدر سنگین ہوچکا تھا کہ والدین اور شوہر بھی میری مدد نہیں کر پا رہے تھے اور مجھے بھی یہ احساس تک نہیں تھا کہ کوئی میرے لیے پریشان رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  اب میری ذہنی صحت ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہے مگر پھر بھی مجھے  مکمل طور پر ڈپریشن سے نکلے میں وقت لگے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے