اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 329.00 زندہ مرغی
  • 477.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.94 قیمت فروخت : 353.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.82 قیمت فروخت : 185.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.02 قیمت فروخت : 204.02
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.36 قیمت فروخت : 906.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252900 دس گرام : 216800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231823 دس گرام : 198732
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3337 دس گرام : 2864
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر معاملہ حل ہونے کا امکان

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس میں عدالت سے باہر معاملہ حل ہونے کا امکان ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گِل کی آج پھر عدم حاضری پر عدالت برہم ہوئی۔ جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پھر کہہ رہا ہوں فریقین عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں۔

سٹیٹ کونسل نے کہا کہ دونوں فریقین کی استدعا ہے کہ مزید کچھ دن کا وقت دے دیا جائے، ہماری بات چیت چل رہی ہے امید ہے جلد ایگریمنٹ ہو جائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حیرانی سے استفسار کیا کہ ایگریمنٹ؟ سٹیٹ کونسل نے بتایا کہ ہمارا دو طرفہ ارینج منٹ ہو رہا ہے ابھی حتمی نہیں اس لیے نکات ابھی نہیں بتا سکتا۔ جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت اس کیس کے زیر التواء ہونے سے متعلق بہت فکر مند ہے، یہ رٹ فائل کرتے ہیں جب دیکھتے ہیں ریلیف ملنے لگا ہے تو پھر کھیل شروع کر دیتے ہیں۔

سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ لوگ بھی کچھ کم نہیں ہیں۔

وکیل خالد چوہدری نے کہا کہ عثمان گِل عدت نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہیں اس لیے یہاں پیش نہیں ہو سکے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کا کوئی گراؤنڈ نہیں ہے، آخری بار موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہو کر دلائل دیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے