اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 329.00 زندہ مرغی
  • 477.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.94 قیمت فروخت : 353.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.82 قیمت فروخت : 185.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.02 قیمت فروخت : 204.02
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.36 قیمت فروخت : 906.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252900 دس گرام : 216800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231823 دس گرام : 198732
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3337 دس گرام : 2864
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کے زیر انتظام کچی آبادیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(لاہور نیوز) دس سال بعد ایل ڈی اے کے زیر انتظام کچی آبادیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق اور ترقیاتی کاموں میں ترجیح دینے کا اعلان کر دیا، ایل ڈی اے نے بھی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے پر کام شروع کر دیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی کو ذمہ دار تفویض کر دی، 200 کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق کے لئے اور ترقیاتی کاموں کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

ایل ڈی اے نے دو کچی آبادیوں کو ماڈل کچی آبادیاں بنانے کا فیصلہ کر لیا، خان کالونی نزد ماڈل ٹاؤن کچہری اور نواز شریف کچی آبادی فیروز پور روڈ کو ماڈل کچی آبادی بنایا جائے گا، کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بنیادی و تفریح کی سہولیات فراہم کی جائیگی، ابتدائی طور پر دو ماڈل کالونیوں میں پانچ لاکھ رہائشیوں کو سہولت فراہم کی جائے گی، کچی آبادیوں میں پی سی سی، واٹر سپلائی، سیوریج کا کام کیا جائے گا، ماڈل کچی آبادیوں میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لئے سائن بورڈز لگائے جائیں گے، تجاوزات کا خاتمہ اور آبادی کی سڑکوں پر لین مارکنگ کا کام بھی کیا جائے گا، کچی آبادیوں میں واقع مساجد کے گرد گرینری میں اضافہ کیا جائے گا۔

کچی آبادیوں میں اراضی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارک کی سہولت بھی دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے