اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 329.00 زندہ مرغی
  • 477.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.94 قیمت فروخت : 353.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.82 قیمت فروخت : 185.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.02 قیمت فروخت : 204.02
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.36 قیمت فروخت : 906.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252900 دس گرام : 216800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231823 دس گرام : 198732
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3337 دس گرام : 2864
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی 20 میچ میں 2 رنز سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 132 رنز بنائے۔

133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکی، اوپنر بلے باز سدرہ امین کی 63 رنز کی شاندار اننگز بھی کسی کام نہ آئی، عائشہ ظفر نے 19، منیبہ علی نے 12، کپتان ندا ڈار نے 17 رنز بنائے۔

قبل ازیں مہمان ٹیم کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ شیمین کیمبل 31 اور چیڈین نیشن نے 10 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے 2، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے