اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 329.00 زندہ مرغی
  • 477.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.94 قیمت فروخت : 353.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.82 قیمت فروخت : 185.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.02 قیمت فروخت : 204.02
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.36 قیمت فروخت : 906.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252900 دس گرام : 216800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231823 دس گرام : 198732
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3337 دس گرام : 2864
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:عون چودھری

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چودھری نے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک پیغام  میں رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم مزدور ہمارے کسانوں، مزدوروں اور تمام محنت کشوں کی معاشی ترقی کیلئے خدمات کے اعتراف کا بھی دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مزدور کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہم سب ایک خوشحال اور متوازن زندگی بسر کر پاتے ہیں،  مزدور کی بدولت ہی معیشت اور انڈسٹری کا پہیہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے جنہیں مناسب مواقع فراہم کر کے معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے،  مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے