اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 329.00 زندہ مرغی
  • 477.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.94 قیمت فروخت : 353.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.82 قیمت فروخت : 185.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.02 قیمت فروخت : 204.02
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.36 قیمت فروخت : 906.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252900 دس گرام : 216800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231823 دس گرام : 198732
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3337 دس گرام : 2864
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام افرادی قوت کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ،یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کی عظمت کو سلام، ان کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی و کامیابی کے راستے پر نہیں چل سکتی، پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف محنت، لگن اور پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے ہی حاصل ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال یوم مزدور ہمیں دنیا بھر میں محنت کشوں کی قربانیوں کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے، آج ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی اجتماعی بھلائی کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے