اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آٹا مزید سستا ہو گیا، پنجاب میں 200 روپے کی کمی

01 May 2024
01 May 2024

(ویب ڈیسک) آٹا مزید سستا ہو گیا ، پشاور میں 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 300 جبکہ پنجاب میں 200 روپے کی کمی ہو گئی۔

چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔

عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 دوسری جانب پشاور میں آٹے کے نرخ مزید کم ہو گئے، 300 روپے کی کمی کے بعد  20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا ہے۔ آٹا ڈیلرز نے بتایا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی آئی ہے، تاہم قیمت میں کمی کے باوجود کم وزن کی روٹی کی فروخت جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے