اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سنٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سنٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اجلاس 11 مئی بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوں گے۔

اجلاس میں شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے نواز شریف کو نامزد کریں گے، اجلاس کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں پر فی الحال کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے