اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 297.00 زندہ مرغی
  • 431.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 302.13 قیمت فروخت : 302.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.11 قیمت فروخت : 354.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.35 قیمت فروخت : 184.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.39 قیمت فروخت : 203.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.73 قیمت فروخت : 907.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3165 دس گرام : 2716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اراکین اسمبلی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ، ورکنگ کا جائزہ

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) اراکین قومی و پنجاب اسمبلی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ادارے کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق وفد میں ایم این اے  شائستہ پرویز ملک،ایم این اے کرن ڈار اور ایم پی اے کنول لیاقت شامل تھیں،ایس ایس پی رفعت بخاری اور آپریشن کمانڈر محمد شفیق احمد نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ وفد نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،15پینک بٹن اور سی ایم پنجاب فری وائی فائی پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

وفد نے خواتین کے تحفظ اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے سیف سٹی کی کوششوں کو سراہا۔

رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،ویمن سیفٹی ایپ بہت زبردست انیشیٹوز ہیں،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ دیکھ کر جو جذبات اور احساسات یہاں نظر آئے وہ خاتون چیف منسٹر ہی کرسکتی ہے،پنجاب بھر میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی انفارمیشن پہنچائیں گے۔

دیگر ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شاندار انیشٹیوز پر ان کو مبارکباد دیتی ہیں،خواتین خود کو محفوظ سمجھیں کیونکہ سیف سٹی میں ان کی حفاظت کے لیے بہت قابل ٹیم موجود ہے،سیف سٹی آئی ٹی ہب ہے اور آئی ٹی ہی پاکستان  کا مستقبل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے