اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذہنی طور پر کٹھن نوکری کےدماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟جانئے

21 Apr 2024
21 Apr 2024

(ویب ڈیسک )ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر کٹھن نوکری آپ کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتی ہے۔

تحقیق میں محققین نے 305 مختلف روزگار سے تعلق رکھنے والے 7000 افراد کا جائزہ لیا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ نوکری پر دماغ پر جتنا زیادہ زور دیا جاتا ہے بعد کی زندگی میں سوچنے اور یاد داشت کے مسائل کا سامنا کرنے کے امکانات اتنے ہی کم ہوسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ نوکریاں جو ذہن کو متحرک کرتی ہیں لیکن ان میں تکرار نہیں ہوتی، دماغ کے لیے مفید ہوتی ہیں جبکہ صفائی جیسا کام کرنے والے افراد کو اس عارضے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔محققین نے مطالعے میں شریک افراد کا ان کی نوکریوں کے سبب دماغی فعالیت کا معائنہ کیا اور نتائج کی بنا پر ان کو چار گروہوں میں تقسیم کیا۔

تجزیے میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کی نوکریوں میں دماغ پر کم زور پڑتا تھا ان کے سوچنے سمجھنے کے معمولی مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات 42 فی صد زیادہ تھےجبکہ وہ افراد جن کو نوکری میں دماغی صلاحیتوں کے استعمال کا تقاضہ زیادہ تھا ان کو ان مسائل کا سامنا کرنے کے امکانات 27 فی صد تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے