اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے مابین 8 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

تقریب میں پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے کی دونوں فریقین نے توثیق کی، پاکستان اور ایران کے درمیان سول معاملات میں عدالتی معاونت کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور ایران کے درمیان ویٹرنری اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی طے ہو گیا، خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے متعلق مشترکہ تعاون کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے۔

وزارت سمندر پار پاکستان، انسانی وسائل کی ترقی، ایرانی کوآپریٹو، وزارت سوشل ویلفیئر کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے، فلم کے تبادلے کیلئے وزارت اطلاعات اور ایران کی وزارت ثقافت کے درمیان ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے۔

اس کے علاوہ پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی، ایران کی نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور باہمی قانونی تعاون کیلئے وزارت قانون و انصاف، ایران کی وزارت قانون میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے