اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ لاہور، مزار اقبالؒ پر حاضری

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اس کے علاوہ صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یٰسین، سلمان رفیق، چودھری شافع حسین، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور آمد پر بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا صوبائی کابینہ سے تعارف کروایا۔

مزار اقبالؒ پر حاضری:

ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی ایئر پورٹ سے مزار اقبال پہنچے جہاں  مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش  کیا۔

معزز مہمان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کےمزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا، بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

ابراہیم رئیسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی، جیسے آپ کو اپنی قوم پر ناز ہے ویسے ہمیں بھی اپنی قوم پر ناز ہے، ہمیں اپنے مجاہدین پر بہت زیادہ ناز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سپریم لیڈر بھی یہی کہتے ہیں اس جنگ میں غزہ اور فلسطین والے جیتنے والوں میں سے ہوں گے، اس جنگ میں تباہی صیہونیوں اور اسرائیلیوں کی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں،ایران کے لوگ پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں،پاکستان میں آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا، سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستان اور لاہور کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے۔

گورنر پنجاب سے ملاقات

 

بعدازاں ایرانی صدر گورنر ہاؤس لاہور پہنچے جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان کا استقبال کیا،ایرانی صدر نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات بھی کی جس میں  دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کے فروغ اور دوطرقہ ترقی و خوشحالی بارے گفتگو کی گئی۔

 گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شہر میں عام تعطیل:

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں مقامی تعطیل ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی معززین کی آمد کے پیش نظر سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز آج بند رہیں گی، سرکاری و نجی دفاتر اور عدالتیں بھی نہیں کھلیں گی۔

میٹرو بس سروس بھی معطل:

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے آج  ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، میٹرو بس کا فلیٹ ڈپو میں ہی موجود رہے گا، ایرانی صدر اور مہمانان کے لاہور میں قیام کے دوران میٹرو سروس بند رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے