اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190ملین پاؤنڈریفرنس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کیخلاف 6گواہوں کے بیانات قلمبند

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کی بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس بھی عدالت پیش ہوئے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید چھ گواہوں کے بیان قلمبند اور دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔

ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیان قلم بند اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی جس کے بعد سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی ، بعد ازاں 6 مارچ کو ہونے والی سماعت میں نیب کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے تھے۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے