اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بے حد سراہا، گورنمنٹ کالج لاہور کی وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے استقبالیہ پیش کیا، وی سی ڈاکٹر شازیہ بشیر نے فارسی میں اشعار پڑھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کومزید بڑھایا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، تہذیبی، مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں، علم و ہنر اور سائنس و ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں، تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے، ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا مؤقف واضح ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے، غزہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے