اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات ضبط کرنے پر کسٹمز اہلکاروں کو دھمکیاں ملنے لگیں

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات ضبط کرنے پر کسٹمز اہلکاروں کو دھمکیاں ملنے لگیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس لاہور کی جانب سے سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، چند روز قبل سمگل شدہ پٹرول کی ٹینکی ضبط کرنے پر سمگلروں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اہلکار عامر بشیر اور ٹیم کو پریشرائز کرنے کی کوشش کی گئی۔

کسٹمز انٹیلی جنس ابتک 40 سے زائد پٹرول کے ٹینکر ضبط کر چکا ہے، سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے پر پمپ کو بھی سیل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال، شیخوپورہ اور ملتان میں سب سے زیادہ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات آ رہی ہیں، لاہور کے بیشتر پمپس بھی سمگل شدہ پٹرول مکس کر کے فروخت کر رہے ہیں۔

کسٹمز اہلکاروں کی حفاظت کے لئے کوئی جامع حکمت عملی طے نہیں ہو سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے