اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں ونڈیز ویمنز نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیکر سیریز 3 صفر سے اپنے نام کر لی۔

کراچی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، منیبہ علی 38 اور عالیہ ریاض 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان ہیلے میتھیوز نے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سٹیفنی ٹیلر 47 اور شیمین کیمبل 38 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے 3، فاطمہ ثنا نے 2 جبکہ ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے