اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے ایک نوجوان پولو کھلاڑی سے امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق پولو کھلاڑی انور ولی اور امریکی خاتون کلیئرا سٹیفن کا نکاح جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ تقریب میں لڑکے کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔ جبکہ تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی۔

چترالی نوجوان انور ولی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کلیئرا سٹیفن ایک سال قبل چترال آئی تھیں اور بونی میں واقع ہمارے ہوٹل میں قیام کیا تھا۔ انہیں چترال کا ماحول اور لوگ اتنے اچھے لگے کہ یہاں انہوں نے اپنا قیام 6 ماہ تک بڑھا دیا۔

انور ولی کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون اپنے قیام کے دوران یہاں کے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور انہوں نے چترالی ثقافت کو سمجھنے کی پوری کوشش کی، چترال میں خاتون کا تجربہ کافی مختلف اور بہت اچھا رہا۔

امریکی خاتون کلیئرا سٹیفن کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا گھوم چکی ہوں لیکن چترال کی ثقافت میرے لیے بہت متاثر کن تھی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ امریکا میں ایک مقامی سپورٹس میگزین سے منسلک ہیں، اسی سلسلے میں چترال میں پولو میچ دیکھنے کے لئے پہنچی تھی، انہوں نے کہا کہ انور ولی پولو کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصے تک چترال میں قیام کریں گی جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے