اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کا گندم کی صورتحال پر اجلاس، نوازشریف نے اہم ہدایات دے دیں

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گندم اور کسانوں کے معاملات پر حکومتی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں ۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے گندم کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں رانا ثناءاللہ نے کسانوں کے ساتھ مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ رانا ثناءاللہ نے کسانوں کے گندم خریداری پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

نوازشریف نے گندم اور کسانوں کے معاملات پر حکومتی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ خوراک و محکمہ زراعت سمیت دیگر حکام اب فالو اپ میٹنگ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حکام سمیت تمام شرکاء کے موبائل فون باہر رکھوا دیے گئے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، محکمہ خوراک ،محکمہ زراعت کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔

صوبے میں جاری گندم بحران پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے اپنی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ نواز شریف اور مریم نواز نے تمام تجاویز کا جائزہ لیا۔

پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں 11مئی کے جنرل کونسل کے اجلاس پر بھی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے کی قرارداد پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں نئے سیکرٹری جنرل کےلئے بھی مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 11مئی کے جنرل کونسل ایجنڈے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، ساتھ ہی حکومتی و پارٹی عہدوں کو الگ الگ کرنے سمیت پارٹی کی مجموعی تنظیم نو پر بھی غور کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے