اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو آخری میچ میں شکست، ونڈیز نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز ویمنز نے 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں کے شکست دیکر سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی۔

مہمان ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان ہیلی میتھیوز نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رشادا ولیمز نے 16 رنز بنائے جبکہ شیمین کیمبل 33 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔

قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، سدرہ امین 48 رنز بنا کر نمایاں رہیں، عائشہ ظفر نے 22 اور منیبہ علی نے 25 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایفی فلیچر نے3 ، قائنہ جوزف نے 2 اور عالیہ علینہ اور ہیلی میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں چار ایک سے کامیابی حاصل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے