اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بدترین کارکردگی پر وزیر اعظم نے چیئرمین ایف بی آر کی سرزنش کر دی

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر زبیر ٹوانہ نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے ادارے کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر چیئرمین ایف بی آر کی سرزنش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر نے خصوصی طور پر ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے ادارے کی بدترین کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے زبیر ٹوانہ کی سرزنش کی اور وارننگ بھی دے دی۔

وزیر اعظم نے زبیر ٹوانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے، کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو تو عہدے سے ہٹ جاؤ، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت بنے دو ماہ ہو گئے، آپ مجھے اب بتا رہے ہیں کہ ادارے میں افسران کام نہیں کر رہے، چیئرمین ایف بی آر زبیر ٹوانہ نے ملازمین کو عہدے سے ہٹوا کر ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے