اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار کر لیا گیا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ میرج بل سیکرٹری داخلہ کو ارسال کر دیا، مجوزہ قانون میں لڑکے اور لڑکی کیلئے شادی کی کم ازکم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ میرج بل ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں تیار کیا گیا، اس قانون کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یو این ایف پی اے نے ملکر تیار کیا ہے۔

بل کے مطابق جب تک 18 سال کا شخص نکاح خواں کو شناختی کارڈ نہ پیش کرے تب تک شادی نہیں ہو سکے گی، بل میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے، بل کے مطابق کم عمری کی شادی بچوں کے استحصال، بدسلوکی اور تشدد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے