اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، کیا ہمیں اسکی سزا دی جائیگی: خواجہ آصف

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے، کیا ہمیں اس کی سزا دی جائے گی؟

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کی کامیابی پر اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر آج بھی قائم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، استعماری قوت خطے پر اپنا تسلط جمائے بیٹھی تھی، افغان طالبان نے جدید اسلحہ کے بغیر سامراجی قوت کو شکست دی جس کی تعریف بنتی تھی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے، اسرائیل نے ہزاروں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا، غزہ میں آج بھی قتل عام جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے